Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستانی نوجوان نے بھارتی باکسر کو شکست دے کر پہلی بار عالمی چیمپئن شپ جیت لی

Share It:


پاکستان کے نوجوان باکسر سمیر خان نے یو بی او یوتھ ورلڈ بینٹم ویٹ چیمپئن شپ جیت کر پاکستان کو پہلی بار ٹائٹل دلوا دیا۔

تفصیلات کے مطابق یو بی او یوتھ ورلڈ بینٹیم ویٹ چیمپئن کے فائنل میں پاکستانی باکسر نے روایتی حریف بھارت کے بنٹی سنگھ کو فائنل میں چاروں شانے چت کیا۔ 52 کلوگرام کیٹگری کے مقابلے میں پاکستانی نوجوان کھیل کے آغاز سے ہی بھارتی کھلاڑی پر حاوی رہا اور پہ در پے حملے کر کے اسے چت کیا۔

میچ کے آغاز پر سمیر خان نے طیارہ گرنے اور 6-0کا اشارہ کیا تو بھارتی باکسر آپے سے باہر ہوگیا اور سمیر خان کو دھکا دیدیا جس کا بدلہ سمیر خان نے باکسنگ رنگ میں لیا اور اس پر تابڑ توڑ حملے کر کے چاروں شانے چت کر ڈالا۔

 

سمیر خان نے سماجی رابطے کی سائٹ پر مقابلے میں فتح ملنے پر اللہ کا شکر ادا کیا جبکہ اس تاریخی کامیابی پر انہیں مداحوں نے مبارک باد دی ۔سمیر خان کے مطابق پاکستان کو پہلی بار یو بی او یوتھ ورلڈ بیٹنم ویٹ چیمپئن شپ میں کامیابی ملی ۔

سمیرخان نے بھارت کیخلاف پاکستان کی نمائندگی کیلئے سپانسرکرنے پرمکڈونلڈ پاکستان کا بھی شکریہ اداکیا اورکہا کہ میں انشااللہ ثابت کروں گا کہ میں پاکستان اوردنیا بھرمیں بیسٹ فائٹرہوں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول