Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستانی چاول کی برآمدات میں کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت آدھی ہوگئی

Share It:



قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں چاول کی برآمدات میں کمی ہوئی اور عالمی مارکیٹ میں قیمت بھی آدھی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی برائے قائمہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں جاوید حنیف نے کہا کہ رائس ایکسپورٹرز کو ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ سے 15 ارب روپے کس طرح جاری ہوئے۔

جاوید حنیف نے کہا کہ نئے بورڈ کے قائم ہونے سے دو دن پہلے کس نے منظوری دی، رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں چاول کی برآمدات میں کمی ہوئی۔

حکام نے کہا کہ پاکستان کے چاول کی تعداد اور قیمتوں میں آدھی کمی ہو گئی تھی، اس سال دنیا میں چاول کی پیداوار بڑھی، بھارت نے 2023-2024 میں چاول برآمد نہیں کیا۔

حکام نے بتایا کہ اس سال بھارت نے برآمدات شروع کر دیں، بھارت کی برآمدات کے باعث عالی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی ہوئی، ہمارے اور انکے ریٹ میں 20 ڈالر کا فرق آ رہا تھا۔

حکام نے بتایا کہ پاکستان کے پاس 2 ارب ڈالر مالیت کے چاول کے ذخائر موجود ہیں، ریئل اسٹیٹ کا پیسہ بھی چاول کی خریداری میں اسٹاکسٹ نے استعمال کیا۔

اجلاس میں انکشاف ہوا کہ ایران میں پاکستانی باسمتی نان باسمتی بنا کے بیچا جا رہا تھا۔

حکام نے بتایا کہ چاول کی برآمدات کیلئے ایکسپورٹرز کو مالی سپورٹ دی گئی جبکہ چاول سیکٹر کو کبھی ای ڈی ایف سے مالی معاونت فراہم نہیں کی گئی، اس لیے بورڈ نے چاول ایکسپورٹرز کو ریلیف دیا۔

حکام نے بتایا کہ ماضی میں ایسی امداد کئی مرتبہ ٹیکسٹائل سیکٹر کو فراہم کی گئی۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول