Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پشاور ہائیکورٹ؛ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا تقرر نہ کرنے کے حکم امتناع میں توسیع

Share It:



پشاور:

ہائی کورٹ نے  قومی اسمبلی اور  سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کاتقرر نہ کرنے کے حکم امتناع میں توسیع کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب اور شبلی فراز کی ڈی نوٹیفائی کرنے کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت  پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس وقار احمد  اور جسٹس ڈاکٹر کامران حیات میانخیل نے کی  ، جس میں عدالت نے نئے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کی تقرری نہ کرنے کے حکم امتناع میں توسیع کردی۔

عدالت نے سینیٹ میں نئے اپوزیشن لیڈر کی تقرری پر بھی حکم امتناع میں توسیع کردی۔

درخواست گزار کے وکیل بشیر خان وزیر ایڈووکیٹ  نے مؤقف اختیار کیا کہ اسپیکر اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ نے درخواست گزاروں کو ڈی نوٹیفائی کیا، اس پر ہم نے عدالت سے رجوع کیا۔ عمر ایوب اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی اور شبلی فراز اپوزیشن لیڈر سینیٹ ہیں۔

وکیل نے بتایا کہ عدالت نے گزشتہ سماعت پر حکم امتناع جاری کیا، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں نئے اپوزیشن لیڈر کی تقرری روک دی۔ الیکشن کمیشن نے درخواست گزاروں کو نااہل کیا، اس پر عدالت نے الیکشن کمیشن کو مزید کارروائی سے روکا۔ عدالتی احکامات کے بعد اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ نے درخواست گزاروں کو ڈی نوٹی فائی کیا۔ الیکشن کمیشن اور اسپیکر کے کمنٹس ابھی تک نہیں آئے۔

عدالت میں اسپیشل سیکرٹری لا الیکشن کمیشن نے بتایا کہ ہمارے کمنٹس تیار ہیں ، تاہم  کیسز کی وجہ سے جمع نہیں کروائے۔ جسٹس وقار احمد نے کمنٹس جمع کرانے کی ہدایت کی۔

بعد ازاں عدالت نے الیکشن کمیشن، اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ سے جواب طلب  کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول