Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پی ایس ایل 2026: ڈرافٹ کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

Share It:


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کے لیے دو نئی ٹیموں کی نیلامی کے بعد اب پلیئرز ڈرافٹ کی تیاریاں جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل انتظامیہ نے ڈرافٹ کے حوالے سے پلاننگ شروع کردی ہے اور پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن کے لیے ڈرافٹ 30 جنوری کو ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرافٹ سے قبل تمام معاملات جلد ختم کرنے کی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے۔ ڈرافٹ کے وینیو اور تاریخ کا باضابطہ اعلان جلد کردیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ڈرافٹنگ کا عمل ممکنہ طور پر پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران ایک دن کے وقفے میں ہوگا۔

واضح رہے کہ اس ڈرافٹ میں تمام 8 فرنچائزز مالکان، کوچز اور دیگر نمائندے شریک ہوں گے۔

پی ایس ایل میں لاہور قلندرز، کراچی کنگز، پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے علاوہ اب 11ویں ایڈیشن سے سیالکوٹ اور حیدرآباد کی ٹیمیں بھی شامل ہوں گی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول