Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پی سی بی کا ملک بھر میں اسکولز کیلیے بڑے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز

Share It:


پاکستان  کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملک بھر میں اسکولز کے لیے بڑے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام برائے اسکولز 2025-26 کا افتتاح کردیا۔

ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام برائے اسکولز کی افتتاحی تقریب  کا انعقاد کریسنٹ ماڈل ہائیر اسکول میں ہوا جہاں چئیرمین پی سی بی نے ٹورنامنٹ کی ٹرافی کی رونمائی کی۔

چئیرمین پی سی بی کا کریسنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری اسکول اور کریسنٹ گرامر اسکول کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا۔

محسن نقوی نے ٹیموں کو پی سی بی کے کٹ بیگز دیے۔

اس موقع پر چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ٹیلنٹ  ہنٹ پروگرام  ملک بھر کے تمام صوبوں میں بیک وقت  شروع ہو رہا ہے جس میں 391 اسکولز حصہ لے رہے ہیں۔

محسن نقوی نے بتایا کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں 175 سرکاری اسکولز جبکہ 218 نجی  اسکولز  شامل ہیں۔  

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد یوتھ سے نئے کرکٹ اسٹارز  کی تلاش  ہے۔ امید ہے کہ ٹورنامنٹ  سے نئے کھلاڑی  سامنے آئیں گے جو پاکستان ٹیم میں شامل ہوکر ملک کا نام روشن کریں گے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول