Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پیٹ کمنز عمران خان کے ہم پلہ آگئے، مچل جانسن کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

Share It:


آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز سابق پاکستانی کپتان عمران خان کے ہم پلہ آگئے۔

ایشیز سیریز کے ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں پیٹ کمنز نے ریڈ بال فارمیٹ میں تیرہویں مرتبہ جو روٹ کی وکٹ حاصل کی جو کسی بھی بولر سے زیادہ ہے۔

انگلینڈ کی 6 میں سے 3 وکٹیں پیٹ کمنز نے حاصل کی ہیں اور مچل جانسن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے آسٹریلیا کی جانب سے سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنے والوں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔

اس کے علاوہ پیٹ کمنز کی ٹیسٹ کرکٹ میں بطور کپتان 150 وکٹیں بھی مکمل ہوگئی ہیں۔ اس سے قبل صرف سابق پاکستانی کپتان عمران خان (187) یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

یاد رہے کہ پیٹ کمنز انجری کے باعث سیریز کے پہلے دونوں میچز نہیں کھیل سکے تھے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول