Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر لعل محمد خان انتقال کر گئے

Share It:


ملاکنڈ: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر لعل محمد خان انتقال کر گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لعل محمد خان کئی بار قومی اور صوبائی اسمبلی کے رکن رہ چکے تھے۔ وہ  ذوالفقار علی بھٹو کے دورِ حکومت میں سینیٹر بھی رہے۔ لعل محمد خان ابتدائی سیاسی دور ہی سے پیپلز پارٹی سے وابستہ تھے اور انتقال کے وقت طویل علالت میں تھے۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پیپلز پارٹی کے مرکزی سینئر رہنما اور سابق سینیٹر و وفاقی وزیر لعل محمد خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

گورنر نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ وہ غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مرحوم لعل محمد خان نے اپنی سیاسی زندگی میں عوامی خدمت کو ہمیشہ اپنا نصب العین بنایا اور ان کی خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں پیپلز پارٹی کے لیے خدمات اور عوامی سیاست میں کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول