Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

چار روزہ حنیف محمد ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز جمعہ سے ہوگا

Share It:


پی سی بی کے تحت چار روزہ حنیف محمد ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ جمعہ سے شروع ہورہا ہے۔ نان فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کی دو ٹاپ ٹیمیں قائد اعظم ٹرافی میں جگہ بنائیں گی۔

ایونٹ میں کراچی کی دو ٹیمیں شریک ہیں۔12ریجنل ٹیموں پر مشتمل ایونٹ کے پول اے میں میچز تین مقامات بہاولپور، ملتان اور رحیم یار خان میں کھیلے جائیں گے جبکہ پول بی کے تمام میچز کراچی میں منعقد ہوں گے۔

ہرپول میں راؤنڈ رابن لیگ کی بنیاد پر 5 میچز کھیلے جائیں گے۔ٹورنامنٹ کی ٹاپ دو ٹیمیں قائداعظم ٹرافی کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

پول اے کے پہلے راؤنڈ میں 29 اگست تا یکم ستمبر فیصل آباد ریجن کا لاہور بلوزسے ملتان اسٹیڈیم، حیدرآباد کا کراچی وائٹس سے عباسیہ اسپورٹس کمپلیکس، رحیم یار خان اور کوئٹہ کا آزاد جموں و کشمیر سے ڈرنگ اسٹیڈیم، بہاولپور پر مقابلہ ہوگا۔

پول بی میں راولپنڈی کا فاٹا سے نیشنل بنک اسٹیڈیم،کراچی بلوز کا ملتان سے اسٹیٹ بینک اسپورٹس کمپلیکس اورڈیرہ مراد جمالی کا لاڑکانہ سے یوبی ایل سپورٹس کمپلیکس پرٹکراؤ ہوگا۔

پانچواں اور آخری راؤنڈ 22 تا 25 ستمبر کھیلا جائے گا۔مجموعی طورپر28 دن تک 5راؤنڈزمیں 30 میچز کھیلے جائیں گے۔ہرراؤنڈ6 میچزپر مشتمل ہوگا اورہرٹیم 5 میچز کھیلے گی۔

ہرپول کی سرفہرست ٹیم پریمیئر فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی میں جگہ بنائے گی۔

دریں اثنا  کراچی میں  پول بی کے میچز میں شریک ٹیموں نے جمعرات کوعملی مشقیں کیں۔ تاہم،  گزشتہ دنوں ہونے والی بارشوں کے سبب گراونڈز مکمل طور پر خشک نہ ہونے کے سبب کھلاریوں کو قدرے مشکلات رہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول