Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

چین: انسان میں خنزیر کے پھیپھڑے لگانے کا کامیاب ٹرانسپلانٹ

Share It:


چینی سائنس دانوں نے تاریخ میں پہلی بار انسان میں خنزیر کے پھیپھڑے لگانے کا کامیاب ٹرانسپلانٹ انجام دے دیا۔

جینیاتی طور پر تبدیل کیے گئے یہ پھیپھڑے اسٹروک کے سبب مرنے والے ایک 39 سالہ مریض کو لگائے گئے۔ محققین کے مطابق ٹرانسپلانٹ کیے گئے پھیپھڑوں کو مریض کے نظامِ مدافعت نے فوری طور پر رد نہیں کیاِ اور پھیپھڑے نو دن تک فعال رہے۔

نتیجتاً سائنس دانوں نے کامیابی کے ساتھ خنزیر کے پھیپھڑوں کا انسانی جسم میں ٹرانسپلانٹ انجام دیا، جو کہ زینو ٹرانسپلانٹیشن (جسم کا ٹرانسپلانٹ کیے گئے اعضاء کو قبول نہ کرنا) کے ایک بڑے مسئلے سے نمٹنے میں اہم قدم ہو سکتا ہے۔

سائنس دانوں نے اس سسٹم کو بطور تجربہ استعمال کیا لیکن ان بنیادی مقصد اس بات کا مشاہدہ کرنا تھا کہ انسانی مدافعتی نظام اس عمل پر کیا ردِ عمل دیتا ہے۔

پھیپھڑوں کے ٹرانسپلانٹیشن کے ساتھ ایک پیچیدگی یہ ہے کہ پھیپھڑوں پر مسلسل ہوا اور مائیکروبس منکشف ہوتے رہتے ہیں جو کہ مدافعتی نظام کو فعال کرسکتا ہے اور نتیجتاً جسم عضو کو قبول نہیں کرتا۔

سائنس دانوں کے مطابق جینیاتی تبدیلی کی بدولت عضو کے قبول نہ ہونے کو بچایا گیا اور اس کے لیے CRISPR/Cas9 ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا۔ یہ ٹیکنالوجی انسان کے مدافعتی نظام کو ٹرانسپلاٹ کیے گئے بافتوں کو باہر کا سمجھنے سے روکتا ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول