Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

چین نے بھارت کو خصوصی کھاد کی ترسیل روک دی، ’’آتم نربھر‘‘ بھارت کا پول کھل گیا

Share It:

[ad_1]

نایاب معدنیات کی برآمدات پر پابندی کے بعد چین نے اب بھارت کو کھادوں کی ترسیل بھی روک دی ہے۔

خود انحصاری اور ’’آتم نربھر‘‘ کی دعویدار بھارت کی حقیقت چینی کھاد کے بغیر مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ بھارت کی قیمتی فصلیں چینی کھاد کے بغیر بے یار و مددگار ہوچکی ہیں، جبکہ 80 فیصد خصوصی کھاد چین کے رحم و کرم پر ہے۔

دی اکنامک ٹائمز آف انڈیا کے مطابق چین نے گزشتہ دو ماہ سے بھارت کو خصوصی کھاد کی ترسیل بند کر دی ہے۔ چین دیگر ممالک کو ان کھادوں کی ترسیل جاری رکھے ہوئے ہے۔

واضح رہے کہ پھلوں و سبزیوں کی فصلوں کےلیے بھارت کا 80 فیصد خصوصی کھاد کا انحصار چین پر ہے۔ خصوصی کھادیں فصلوں کی پیداوار، مٹی کی صحت اور غذائی اجزاء کے استعمال کو بہتر بناتی ہیں۔

چین بھارت کو براہِ راست پابندی کے بغیر مختلف طریقوں سے برآمدات روک رہا ہے۔ سرحدی کشیدگیوں اور بھارتی تجارتی پابندیوں کے ردعمل میں چین نے کھادوں کی برآمدات روکی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت چین سے جون سے دسمبر تک 1.6 لاکھ ٹن خصوصی کھادیں درآمد کرتا ہے۔ بھارت کے پاس خصوصی کھادیں بنانے کی ٹیکنالوجی نہیں ہے۔

چین کی لگائی گئی پابندیوں نے بھارت کو غذائی عدم تحفظ کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ مودی سرکار کے ’’آتم نربھر‘‘ بھارت اور خود انحصاری کے نعرے محض سیاسی تماشہ ثابت ہو چکے ہیں۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول