Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ڈان 3 کی شوٹنگ ایک بار پھر کھٹائی میں؛ مایوس کن خبر سامنے آگئی؛ مداح ناراض

Share It:


مداحوں کے لیے بری خبر ہے کہ 2023 میں اعلان کی گئی بالی ووڈ کی منتظرِ زمانہ فلم ڈان 3 کی شوٹنگ ایک بار پھر کھٹائی میں پڑ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈان فلم میں پہلے امیتابھ بچن اور پھر اس کے دو سیکوئل میں شاہ رخ خان کام کر چکے ہیں تاہم ان کی عدم دستیابی کے باعث ڈان 3 رنویر سنگھ کے حصے میں آئی تھی۔

تاہم اب یہ خبر کسی بم کی طرح مداحوں پر گری ہے کہ رنویر سنگھ نے فلم ڈان 3 میں کام کرنے سے اچانک معذرت کرلی ہے۔

رنویر سنگھ کی انٹری سے فلم بینوں میں خاصا جوش پیدا ہو گیا تھا کیونکہ ڈان کے سیکوئل میں پہلی بار ایک نیا چہرہ متعارف کرایا جا رہا تھا۔

رنویر کے قریبی ذرائع نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ حالیہ فلم دھریندر کی کامیابی کے بعد رنویر سنگھ بڑے اور متنوع پراجیکٹس کی جانب توجہ دینا چاہتے ہیں۔

جس کے لیے وہ سنجے لیلا بھنسالی اور لوکیش کنگراج جیسے ہدایتکاروں کے ساتھ کام کے خواہشمند ہیں اور مسلسل گینگسٹر یا ایک جیسے کرداروں میں نظر آنے سے گریز کرنا چاہتے ہیں۔

رپورٹس میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ رنویر نے اپنے دیگر فلمی منصوبوں کو ڈان 3 پر ترجیح دی ہے جس کے باعث فلم کی شوٹنگ فی الحال مؤخر کر دی گئی ہے۔

تاہم اس حوالے سے نہ تو رنویر سنگھ اور نہ ہی فلم کے پروڈیوسرز کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان سامنے آیا ہے۔

یاد رہے کہ پہلی بار ڈان فلم 1978 میں سامنے آئی تھی جس میں امیتابھ بچن نے ایک پُراسرار اور اسٹائلش گینگسٹر کا کردار ادا کرکے اپنی ایک الگ شناخت اینگری ینگ مین کی بنائی تھی۔

یہ فلم اپنی کہانی، مکالموں، گانوں اور موسیقی کے باعث کلاسک بن گئی۔ جو اب تک فلم بینوں کے ذہنوں میں نقش ہے۔

2006 میں فرحان اختر نے اسی کہانی کو نئے انداز میں پیش کرتے ہوئے ڈان کا ریمیک بنایا۔ جس میں شاہ رخ خان نے مرکزی کردار نبھایا۔

اس ریمیک کی شاندار کامیابی کے بعد 2011 میں ڈان 2 ریلیز ہوئی جس میں شاہ رخ خان ایک بار پھر ڈان بنے اور فلم نے ایکشن اور اسٹائل کے نئے معیار قائم کیے تھے۔

 

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول