Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کئی روز کی کمی کے بعد آج پھر سونے کی قیمت میں اضافہ

Share It:


کئی روز کمی کے بعد آج عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 350ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رحجان رہا۔

اس رجحان کے تحت مقامی سطح پر 24قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1500روپے کے اضافے سے 3لاکھ 57ہزار 700روپے کی سطح پر آگئی اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 1286روپے بڑھ کر 3لاکھ 06ہزار 670روپے کی سطح پر آگئی۔

تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4ہزار 031روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 455روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول