Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کترینہ کیف اور وکی کوشل نے پیدائش کے دو ماہ بعد بیٹے کا نام بتا دیا

Share It:



بالی ووڈ کی مقبول ترین جوڑی میں شمار ہونے والے کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنے مداحوں کے ساتھ ایک خوش خبری شیئر کرتے ہوئے اپنے بیٹے کے نام کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔

اس خوبصورت جوڑی نے سوشل میڈیا کے ذریعے دنیا کو بتایا کہ ان کے بیٹے کا نام ویہان کوشل رکھا گیا ہے۔

کترینہ کیف اور وکی کوشل بالی ووڈ کے مضبوط اور باوقار جوڑوں میں سے ایک سمجھے جاتے ہیں، تاہم ماں بننے کے بعد کترینہ نے خود کو میڈیا کی چکاچوند سے کافی حد تک دور رکھا۔ بچے کی پیدائش کے بعد بھی دونوں فنکاروں نے نجی زندگی کو ترجیح دی، جس کے باعث مداح طویل عرصے سے ننھے مہمان کے نام کے منتظر تھے۔

اس جوڑی نے پہلی بار 23 ستمبر 2025 کو اپنے والدین بننے کی خوش خبری مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی۔ اس موقع پر انسٹاگرام پر ایک سادہ مگر جذباتی بلیک اینڈ وائٹ تصویر پوسٹ کی گئی، جس میں وکی کوشل، کترینہ کے بیبی بَمپ پر ہاتھ رکھے نظر آ رہے تھے۔ تصویر کے ساتھ لکھا گیا تھا کہ وہ اپنی زندگی کے سب سے خوبصورت باب کا آغاز خوشی اور شکرگزاری کے جذبات کے ساتھ کرنے جا رہے ہیں۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

اگرچہ جوڑے نے بچے کی جنس کے حوالے سے کوئی علیحدہ اعلان نہیں کیا تھا، تاہم بعد میں انہوں نے نومبر 2025 میں بچے کی پیدائش کی تصدیق کردی۔ 7 نومبر 2025 کو کترینہ اور وکی نے انسٹاگرام پر بتایا کہ ان کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے اور اسے اپنی زندگی کی سب سے بڑی خوشی قرار دیا۔

اب بیٹے کے نام کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ ننھے ویہان کوشل کو بالی ووڈ کا نیا اسٹار قرار دیا جا رہا ہے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول