Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای چالان کیخلاف درخواست میں اہم پیشرفت

Share It:



سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای چالان کے اجرا سے متعلق موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترمیم اور ای چالان کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔

جسٹس عدنان اقبال چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی آئینی بینچ کے روبرو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای چالان کے اجرا سے متعلق موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترمیم اور ای چالان کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزار طارق منصور ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ شہر میں سڑکوں کا انفرا اسٹرکچر تباہ حال ہے، شہر میں ٹریفک سگنلز بھی مکمل طور پر فعال نہیں ہیں لیکن اب تک 93 ہزار سے زائد ای چالان جاری کیے جا چکے ہیں۔

درخواست گزار نے موقف دیا کہ سندھ حکومت کے مطابق ای چالان کے جرمانے کا نوٹیفکیشن گزٹ میں شائع نہیں ہوا ہے۔ گزٹ میں شائع نا ہونے کے باعث 2023 کے منظور شدہ جرمانے ہی نافذ ہوں گے۔ ای چالان کے ذریعے کیے جانے والے بھاری جرمانے غیر قانونی ہیں۔

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے درخواست کو اسی نوعیت کی دیگر درخواستوں کے ساتھ منسلک کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 11 دسمبر تک ملتوی کر دی۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول