کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ نے ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی موت سے متعلق قتل کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ قانون کی دفعہ 154 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے اور مرحومہ کے اہل خانہ کے بیانات قلمبند کیے جائیں۔ عدالت نے مزید ہدایت دی کہ پولیس قانون کے مطابق کارروائی کرے۔ پولیس حکام کے مطابق پوسٹمارٹم مکمل کرلیا گیا ہے اور فرانزک رپورٹ موصول ہونے کے بعد مزید پیش رفت ہوگی۔ وکیل کا مؤقف ہے کہ حمیرا اصغر کو قتل کیا گیا ہے، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد ملنے پر مقدمہ خود بخود درج کرلیا جائے گا۔



