Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کراچی، شاہراہ فیصل پر صدر تھانے کے باہر احتجاج، ٹریفک مکمل بند

Share It:



کراچی:

کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل پر صدر تھانے کے باہر نامعلوم افراد کی جانب سے شدید احتجاج کیا جا رہا ہے، جس کے باعث مرکزی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی مکمل طور پر معطل ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مظاہرین نے متعدد گاڑیوں پر پتھراؤ کر کے ان کے شیشے توڑ دیے جبکہ موٹرسائیکل سواروں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

صورتحال کے پیش نظر عائشہ باوانی کی جانب ایئرپورٹ اور عائشہ باوانی سے آواری کی طرف جانے والی شاہراہ فیصل دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔

ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق ایف ٹی سی سے آنے والی ٹریفک کو متبادل راستے کے طور پر سی ایس ڈی کی طرف موڑا جا رہا ہے جبکہ آواری کی جانب سے آنے والی ٹریفک کو لکی اسٹار کی طرف ڈائیورٹ کیا گیا ہے۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ چکے ہیں اور صورتحال کو قابو میں لانے کی کوششیں جاری ہیں۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر اس راستے سے گریز کریں اور متبادل راستے اختیار کریں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول