Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کرسٹیانو رونالڈو کا سعودی عرب کے فٹ بال کلب کے ساتھ نیا معاہدہ

Share It:

[ad_1]


ریاض:

پرتگال سے تعلق رکھنے والے دنیا کے مشہور فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب کے کلب النصر کے ساتھ مزید دو سال کا نیا معاہدہ کرلیا، جس کے بعد ان کی کلب چھوڑنے کی افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کرسٹیانو رونالڈو نے کلب کے چیئرمین عبداللہ الماجد کے ساتھ تصویر جاری کی اور پیغام میں کہا کہ نیا باب شروع ہوگیا، وہی جذبہ، وہی ارادے، مل کر تاریخ رقم کریں۔

رونالڈو نے النصر کے چیئرمین کے ساتھ جاری تصویر میں اپنی جرسی بھی لی ہوئی ہے، جس میں رونالڈو 2027 لکھا ہوا ہے۔

النصر نے اپنے بیان میں کہا کہ کرسٹیانو رونالڈو نے معاہدے میں دو سال کی توسیع پر دستخط کرلیے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا کہ النصر کے چیئرمین عبداللہ الماجد نے کلب کی طرف سے معاہدے پر دستخط کیے اور یہ معاہدہ 2027 تک ہوگا۔

رونالڈو اس معاہدے کے مطابق اپنی 42 ویں سالگرہ بھی النصر میں منائیں گے اور پہلے ہی کہا جا رہا ہے کہ وہ 2026 کے ورلڈ کپ میں پرتگال کی نمائندگی کریں گے۔

یاد رہے کہ رونالڈو نے 2022 میں سعودی عرب کے فٹ بال کلب النصر سے معاہدہ کیا تھا اور اب تک 105 میچوں میں مجموعی طور پر 93 گول کر چکے ہیں۔

رونالڈو اس سے قبل انگلینڈ کے فٹ بال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے لیے کھیل رہے تھے تاہم وہاں اپنا دوسری مدت چھوڑ کر سعودی کلب میں شمولیت کی تھی۔

کرسٹیانو رونالڈو اپنے کیریئر کے ایک ہزار گول کی طرف گامزن ہیں اور اب تک انہوں نے مختلف کلبز اور اپنے ملک کے لیے مجموعی طور پر 938 گول کر رکھے ہیں۔

ان کی قیادت میں پرتگال نے حال ہی میں یوئیفا نیشنز لیگ کا ٹائٹل دوسری مرتبہ حاصل کیا، اس سے قبل پرتگال کو یورپ کا چمپین بھی بنوایا تھا۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول