[ad_1]
بھارتی کرکٹر رنکو سنگھ کی سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ (ایم پی) پریا سروج سے منگنی کے محض 2 ہفتے بعد خوشخبری مل گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹر رنکو سنگھ کو اُتر پردیش حکومت نے ڈسٹرکٹ بیسک ایجوکیشن آفیسر (بی ایس اے) کے طور پر تعینات کرنے کی تیاری کرلی۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹر آف بیسک ایجوکیشن نے اپنی آئندہ تقرری کے حوالے سے باقاعدہ خط پہلے ہی جاری کردیا ہے، جو بین الاقوامی سطح پر کھلاڑیوں کی کارکردگی کو تسلیم کرنے کے اقدام کا حصہ ہے۔
مزید پڑھیں: کرکٹر سے ممبر پارلیمنٹ کی منگنی ہوگئی، ویڈیو وائرل
بھارتی کرکٹر رنکو سنگھ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے 2023 سیزن میں اُبھرتے ہوئے کھلاڑی کے طور پر سامنے آئے تھے، جنہوں نے ناقابل یقین اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
مزید پڑھیں: "کرکٹر سے ممبر پارلیمنٹ کی منگنی! افواہیں سچ ثابت ہوئیں”
2025 آئی پی ایل سیزن میں انہوں نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کرتے ہوئے 29.42 کی اوسط اور 153.73 کے اسٹرائیک ریٹ سے 206 رنز بنائے تھے تاہم انکی ٹیم ٹاپ 4 میں جگہ بنانے میں ناکام رہی تھی۔
مزید پڑھیں: طلاق کی افواہوں کے بیچ بھارتی کرکٹر کی 25 سالہ ممبر پارلیمنٹ سے منگنی؟
قبل ازیں کرکٹر نے 8 جون کو سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ (ایم پی) پریا سروج سے ایک نجی تقریب میں منگنی کی تھی۔
خیال رہے کہ پریا سروج نے 2024 میں لوک سبھا انتخابات کے دوران سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر اتر پردیش میں مچلیشہر سیٹ سے کامیاب ہوئیں تھی۔
[ad_2]
Source link