Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کرینہ اور سیف کے ہاں تیسرے مہمان کی آمد؟ تصاویر وائرل

Share It:



بالی ووڈ کے بیبو کرینہ کپور کی بیبی بمپ کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جس کے بعد قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ اداکارہ تیسری بار حمل سے ہیں۔ 

اداکارہ کرینہ کپور خان ایک بار پھرسوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں اور اس بار وہ اپنی نئی تصاویر کی وجہ سے زیر بحث ہیں جس میں ان کا بے بی بمپ کے ساتھ فوٹوشوٹ وائرل ہے۔ 

کرینہ کپور کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی صارفین نے فوراً یہ قیاس آرائیاں شروع کردیں کہ اداکارہ سیف علی خان کے ساتھ تیسری بار حمل سے ہیں اور بہت جلد ان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔ 

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

تاہم، کرینہ کپور یا سیف علی خان کی جانب سے اس کی باضابطہ کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

البتہ ان تصاویر نے صارفین کو کشمکش میں مبتلا کردیا ہے کہ آیا اداکارہ حقیقی طور پر حمل سے ہیں یا پھر یا کسی فلم کی شوٹنگ کا منظر ہے یا پھر کوئی پبلسٹی اسٹنٹ ہے۔ 

واضح رہے کہ سیف علی خان اور کرینہ کپور کی 2012 میں شادی ہوئی اور دونوں دو بیٹے تیمور اور جہانگیر (جے) ہیں اور بچوں کی تربیت سے متعلق ان کا مؤقف ہے کہ وہ ایک دوسرے کے کیریئر کی حمایت کرتے ہوئے خاندان کو ترجیح دیتے ہیں۔

 



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول