Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کمپٹیشن کمیشن نے گٹھ جوڑ کرکے قیمت مقرر کرنے والی شوگر ملز کا کارٹل پکڑ لیا

Share It:



اسلام آباد:

کمپٹیشن کمیشن نے باہمی گٹھ جوڑ کے ذریعے قیمت مقرر کرنے والی شوگر ملز کا کارٹل پکڑ لیا اور پنجاب کی 10 شوگر ملز کو کارٹل بنانے پر شوکاز  نوٹسز جاری کردیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  شوگر ملز نے گنے کی کرشنگ میں تاخیر کا فیصلہ گٹھ جوڑ بنا کر کیا  اور کارٹل بنا کر گنے کی قیمت 400 روپے فی من فکس کی۔ گنے کی قیمت مقرر کرنے میں کسانوں کو نظر انداز کیا گیا ۔

شوگر ملز نے 10 نومبر کو فاطمہ شوگر ملز میں خفیہ میٹنگ کی ، جس کی صدارت فاطمہ شوگر ملز کے ریزیڈنٹ ڈائریکٹر رانا جمیل احمد شاہد نے کی۔ شوگر ملوں نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا کہ کرشنگ نومبر 28 سے شروع کی  جائے گی۔ میٹنگ میں کئی شوگر ملز کے نمائندے آن لائن بھی شامل ہوئے  ۔

حکام کے مطابق کارٹل بنا کر قیمتیں فکس کرنا کمپٹیشن ایکٹ کی کی خلاف ورزی ہے ۔  کمیشن نے شوگر ملز سے 14 دن میں تحریری جواب طلب کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ کرشنگ میں تاخیر سے چینی کی مصنوعی قلت اور قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

جن شوگر ملز کو نوٹسز جاری کیے گئے، ان میں فاطمہ شوگر ملز ، شیخو شوگر ملز، تھل انڈسٹریز کارپوریشن، تاندلیانوالہ شوگر ملز (رحمن ہاجرہ  یونٹ) ، جے کے ون شوگر ملز، اشرف شوگر ملز، کشمیر شوگر ملز ، سراج شوگر ملز، ٹو اسٹار شوگر ملز اور حق باہو شوگر ملز شامل ہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول