Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کنگ خان اور دیپیکا پڈوکون ایک مرتبہ پھر بڑی اسکرین پر ساتھ جلوہ گر ہونے کو تیار

Share It:


بالی ووڈ کی سپر اسٹار جوڑی شاہ رُخ خان اور دیپیکا پڈوکون جلد اپنی چھٹی فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رُخ خان اور دیپیکا پڈوکون نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی فلم ’کنگ‘ کا اعلان کیا ہے۔ یہ خبر سن کر اس خوبصورت جوڑی کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ اُٹھی ہے۔ 

دیپیکا کی جانب سے یہ اعلان فلم ’’کالکی 2898 اے ڈی‘‘ کے سیکوئل سے نکلنے کے بعد کیا گیا ہے۔ دیپیکا پڈوکون نے انسٹاگرام پر اپنی اور شاہ رُخ کی ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے پیغام لکھا کہ شاہ رُخ نے 18 برس پہلے جب اوم شانتی اوم بنی تو مجھے ایک سبق سکھایا تھا‘۔

اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ انہیں شاہ رُخ نے سکھایا کہ فلم کو آپ جن لوگوں کے ساتھ مل کر بناتے ہیں وہ فلم کی کامیابی سے زیادہ اہم ہوتے ہیں، اداکارہ نے کہا کہ میں اس بات پر اتفاق کرتی ہوں اور یہی وجہ ہے کہ ہم ایک ساتھ چھٹی فلم بنا رہے ہیں‘۔

یاد رہے کہ دیپیکا پڈوکون نے 18 برس قبل شاہ رُخ خان کیساتھ فرح خان کی ہدایتکار میں بننے والی فلم ’اوم شانتی اوم‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا۔ ان کی نئی فلم ’کنگ‘ کب ریلیز ہوگی اس حوالے سے ابھی کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ 

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول