Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کولکتہ ٹیسٹ: بھارت 93 رنز پر ڈھیر، جنوبی افریقا کی تاریخی فتح ‏

Share It:


کولکتہ ٹیسٹ میں جنوبی افریقا نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق 124 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 93 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ کپتان شبمن گل اسپتال میں داخل ہونے کے باعث بیٹنگ کے لیے نہیں آسکے۔

واشنگٹن سندر 31 اور اکشر پٹیل 26، رویندرا جدیجا 18، دھروو جوریل 13، رشبھ پانت 2، کے ایل راہول اور کلدیپ یادیو ایک ایک جبکہ یشسوی جیسوال بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے سائمن ہارمر نے 4، کیشو مہاراج اور مارکو جینسن نے 2، 2 جبکہ ایڈن مارکرام نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل جنوبی افریقی ٹیم نے تیسرے روز 93 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز کا آغاز کیا تو کپتان ٹمبا باووما کے ناقابل شکست 55 رنز کی بدولت ٹیم کا مجموعہ 153 رنز تک پہنچادیا۔

بھارت کی جانب سے رویندرا جدیجا نے 4، کلدیپ یادیو اور محمد سراج نے 2،2 جبکہ جسپریت بمراہ اور اکشر پٹیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یاد رہے کہ جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 159 رنز بنائے تھے۔ جواب میں بھارتی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 189 رنز بناکر 30 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔

یہ جنوبی افریقا کی بھارت کے خلاف بھارت میں 15 سال بعد ٹیسٹ میچ میں فتح ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول