Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کوہستان مالیاتی اسکینڈل؛ ملزمان مزید 7 روز کے لیے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

Share It:



پشاور:

کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں ملزمان کو مزید 7 روز کے لیے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں گرفتار 2  ملزمان کو احتساب عدالت میں پیش  کیا گیا، جہاں نیب کے سینئر پراسیکیوٹر حبیب اللہ بیگ اور تفتیشی افسر بھی پیش  ہوئے۔

احتساب عدالت کے جج حامد مغل  نے دونوں ملزمان کو مزید  7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دیدیا ۔

دورانِ سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم گل زادہ ایک نجی تعمیراتی کمپنی کا مالک  ہے۔ ملزم کے بینک اکاؤنٹ کو 251.8 ملین روپے ٹرانزیکشن ہوئی ہے۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ دوسرا ملزم نواب زادہ ٹھیکیدار ہے۔ ملزم کے اکاؤنٹ میں 180 ملین روپے ٹرانزیکشن ہوئی ہے ۔ ملزمان نے دوران تفتیش مزید انکشافات کیے ہیں، جس کی وجہ سے دونوں ملزمان سے مزید تفتیش کی ضرورت ہے، لہٰذا  مزید جسمانی ریمانڈ پر حوالے کیا جائے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول