Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کیا سنجے دت اور بیٹی کے درمیان تعلقات خراب ہیں؟ مبہم پوسٹ وائرل

Share It:


بالی ووڈ اسٹار سنجے دت کی بیٹی تریشلا دت نے والد اور خاندان کیخلاف سوشل میڈیا پر مبہم پوسٹ شیئر کردی۔ 

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ترشیلا کی جانب سے شیئر کی گئی اس پوسٹ نے مداحوں اور صارفین کی توجہ سمیت لی ہے کیونکہ اس میں ترشیلا نے والدین کے رشتے اور خاندان پر تنقید کی ہت۔

اس پوسٹ میں انہوں نے "دھونس” اور "چالاک” والدین کے ساتھ حدود قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ترشیلا نے کہا کہ "خون کا رشتہ” ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ ہر کوئی آپ کی زندگی میں جگہ رکھتا ہے۔

تریشلا نے اپنے پیغام میں لکھا کہ آپ اپنی ذہنی صحت کو ترجیح دینے کے لیے کم رابطہ یا رابطہ ختم کرنے کا بھی انتخاب کر سکتے ہیں۔

سنجے دت کی بڑی بیٹی نے مزید کہا کہ "خاندان” کا نام کسی کو آپ کے ساتھ بدسلوکی کرنے کا حق نہیں دیتا۔ آپ کو ان لوگوں کو خود تک رسائی دینے کی ضرورت نہیں جو آپ کو مسلسل نقصان پہنچا رہے ہوں تکلیف دے رہے ہوں چاہے وہ آپ کو پالیں پرورش کریں۔

ترشیلا نے مزید کہا کہ جب والدین اس بات کی زیادہ پرواہ کرتے ہیں کہ خاندان دنیا کے سامنے کیسا نظر آتا ہے اس سے کہ بچے اس خاندان میں رہنے کا احساس کیسے کرتے ہیں، تو یہ ایک مسئلہ ہے۔۔

تریشلا کے الفاظ نے ان لوگوں کی زیادہ توجہ حاصل کی جو والدین کے ساتھ مشکل تعلقات میں ہیں اور ظاہری شکل کو برقرار رکھنے کے دباؤ کا سامنا کر رہے ہیں۔

سنجے کی بیٹی نے واضح طور پر والدین کے ساتھ حدود طے کرنے اور ضرورت پڑنے پر کم یا بلا رابطہ رہنے کی اہمیت پر بات کی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سنجے دت کے بیٹی سے تعلقات میں مسائل چل رہے ہیں۔ 

یاد رہے کہ ترشیلا سنجے دت اور ان کی سابقہ اہلیہ رچا شرما کی بڑی بیٹی ہیں۔ سنجے دت کی تیسری اہلیہ مانیتا سے 2 اولادیں ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔ 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول