Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کینسر کے علاج کیلئے نیا طریقہ تیار، مثبت نتائج

Share It:



محققین نے کینسر کے علاج کا ایک نیا طریقہ کار تیار کیا ہے جو جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے چُن کر کینسر زدہ خلیات کو ہدف بناتا ہے اور صحت مند بافتوں کو نقصان نہیں پہنچاتا۔

آسٹریلیا کے شہر میلبرن کی آڑ ایم آئی ٹی یونیورسٹی کی ایک ٹیم کا کہنا ہے کہ انتہائی چھوٹے دھاتی ذرات (جن کو انہوں نے ’نینو ڈاٹس‘ کا نام دیا) انسانوں میں کینسر زدہ خلیات کی نشان دہی کے ساتھ ختم کر سکتے ہیں۔ یہ طریقہ ٹارگیٹڈ تھراپیز کی نئے امکانات کی راہیں کھولتا ہے۔

یہ تحقیق فی الحال اپنے ابتدائی مراحل میں ہے۔ اس وقت اس کو انسانوں یا جانوروں کے بجائے صرف تجربہ گاہ میں بنے خلیوں پر آزمایا گیا ہے۔ تحقیق کے نتائج نئے مؤثر لائحہ عمل کی جانب اشارہ کرتے ہیں جو کینسر کے سیلز میں موجود کمزوریوں کو واضح کرتا ہے۔

جامعہ سے تعلق رکھنے ڈاکٹر باؤیوے ژینگ کا کہنا تھا کہ کینسر زدہ خلیے صحت مند خلیوں کے مقابلے میں زیادہ تناؤ میں رہتے ہیں۔ یہ دھاتی ذرات اس تناؤ مزید بڑھاتے ہیں اور اتنا بڑھاتے ہیں کہ یہ خلیے اپنی تباہی کا سبب خود بننا شروع ہوجاتے ہیں۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول