Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

’کیٹامائن کوئین‘ نے ہالی ووڈ کے معروف اداکار کے قتل کا اعترافِ جرم کرلیا

Share It:


ڈرگ ڈیلر جسوین سنگھا عرف ‘کیٹامائن کوئین’ نے مشہور امریکی کامیڈی سیریز فرینڈز کے اسٹار میتھیو پیری کو ہلاک کرنے والی ڈرگ ڈوز فراہم کرنے کا جرم قبول کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جسوین سنگھا "کیٹامائن کوئین” کے نام سے جانی جانے والی ایک ڈرگ ڈیلر خاتون نے باضابطہ طور پر فرینڈز اسٹار میتھیو پیری کو وہ دوا فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے جس نے انہیں موت کے گھاٹ اُتار دیا تھا۔

جسوین سنگھا نے ابتدائی طور پر الزامات کی تردید کی تھی لیکن اگست میں ایک دستخط شدہ بیان میں اپنی درخواست کو تبدیل کرنے پر رضامند ہوگئی اور اعتراف جرم کرلیا۔ 

جسوین سنگھا پر منشیات فراہم کرنے، منشیات کے اڈے چلانے اور ایسی منشیات تقسیم کرنے کے سنگین الزامات عائد تھے جس کے نتیجے میں موت یا سنگین نقصان ممکن ہے۔ 

پراسیکیوٹرز کے مطابق سنگھا نے منشیات ایک شخص کو فراہم کیں جس نے یہ کیٹامائن آگے اداکار میتھیو پیری کے اسسٹنٹ کینیٹھ ایواماسا تک پہنچائیں۔

یاد رہے کہ مشہور امریکی کامیڈی سیریز فرینڈز کے اداکار میتھیو پیری اکتوبر 2023 میں 54 سال کی عمر منشیات کے زائد استعمال کی وجہ سے ہلاک ہوگئے تھے، وہ برسوں تک نشے کی لت میں مبتلا رہے اور یہی عادت ان کی جان لے گئی۔ 

میتھیو باقاعدہ ڈاکٹر کے ذریعے ڈپریشن سے نجات کے لیے قانونی لیکن آف لیبل، علاج کے طور پر کیٹامائن کا استعمال کر رہے تھے لیکن اپنی موت سے چند ہفتوں پہلے ہی انہوں نے غیر قانونی طور پر مزید دوائیاں لینا شروع کر دی تھیں۔

پراسیکیوٹرز نے بتایا کہ پیری نے اپنی موت سے چار دن قبل جسوین سنگھا سے بڑی مقدار میں کیٹامائن خریدی تھی، جس کی 25 شیشیوں کیلئے انہوں نے جسوین کو موت سے  دن قبل 6 ہزار ڈالرز ادا کیے تھے۔ 

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول