Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

گرین ٹورزم پاکستان کی حکمتِ عملی سے قومی سیاحت کے شعبہ میں نمایاں پیش رفت

Share It:


گرین پاکستان انیشیٹیو کی سرپرستی میں قائم گرین ٹورزم پرائیوٹ لمٹیڈ سیاحتی ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گرین پاکستان انیشیٹیو ، ایس آئی ایف سی کے زیر اہتمام قائم کیا گیا ادارہ ہے جو زراعت، لائیوسٹاک اور سیاحت کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔

گرین ٹورزم نے مختصر عرصے میں سیاحتی شعبہ کو معاشی استحکام اور عالمی شناخت کا مؤثر ذریعہ بنا دیا ہے۔ 2024 میں گرین ٹورزم پاکستان کے قیام کے بعد غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اہم سیاحتی مقامات پر جدید سہولیات سے مزین مربوط سیاحتی زونز قائم کیے جا رہے ہیں۔ محض 18 ماہ میں 78 سیاحتی املاک کے معاہدے طے پائے جن میں 17 ہائی اینڈ ہوٹلز و ریزورٹس میں سے 15 فعال ہو چکے ہیں۔

سیاحتی شعبے میں ضابطہ جاتی خلا، تشہیری کمزوری اور بنیادی ڈھانچے کی کمی کو دور کرنا گرین ٹورزم پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔

گرین پاکستان انیشیٹیو کی رہنمائی میں گرین ٹورازم قومی سیاحت کو عالمی تشخص اور پائیدار ترقی کی نئی جہت دے رہا ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول