Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

گوری خان اور سوزین خان انٹیرئیر ڈیزائننگ کا کتنا بھاری معاوضہ لیتی ہیں؟

Share It:


بالی ووڈ کی معروف شخصیات شاہ رُخ خان کی اہلیہ گوری خان اور ریتک روشن کی سابقہ اہلیہ سوزین خان نہ صرف اسٹارز کی اہلیہ کے طور پر جانی جاتی ہیں بلکہ انٹیرئیر ڈیزائننگ کی دنیا میں بھی نمایاں مقام رکھتی ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق  کئی مشہور فنکارون کے گھروں اور کمرشل اسپیسز کو ڈیزائن کرنے والی گوری اور سوزین خان کی انٹیرئیر ڈیزائننگ کا معاوضہ چونکا دینے والا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی صرف کنسلٹیشن فیس ہی تقریباً 6 لاکھ بھارتی روپے ہے۔ رہائشی منصوبوں کے لیے ان کی ڈیزائننگ فیس 30 لاکھ سے لے کر 5 کروڑ روپے تک ہے، جبکہ لگژری ولا پروجیکٹس میں یہ رقم 10 کروڑ بھارتی روپے تک جا سکتی ہے۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کمرشل پروجیکٹس کے لیے ان کی فیس 50 لاکھ سے 20 کروڑ روپے کے درمیان ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ ان کے فرنیچر اسٹورز بھی ہیں جہاں مہنگا فرنیچر فروخت کیا جاتا ہے جو گوری خان اور سوزین خان ڈیزائن کرتی ہیں۔

دوسری جانب ریتک روشن کی سابقہ اہلیہ سوزین خان کا کہنا ہے کہ وہ فی مربع فٹ کے حساب سے فیس لیتی ہیں، جو 1200 سے 2000 روپے فی مربع فٹ ہوتی ہے۔ ممبئی میں 1500 مربع فٹ کے لگژری اپارٹمنٹ کے لیے ان کی کل فیس 25 سے 30 لاکھ روپے بنتی ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول