Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ہالی ووڈ کے عالمی شہرت یافتہ ولن گھر میں مردہ پائے گئے؛ دی ماسک سے کامیابی سمیٹی تھی

Share It:


ہالی ووڈ کے مشہورِ زمانہ ولن 60 سالہ پیٹر گرین نہایت خاموشی اور پراسراریت کے ساتھ ہمیشہ کے لیے اس جہان فانی سے کوچ کرگئے۔

ہالی ووڈ کی دنیا ایک اور چونکا دینے والے صدمے سے دوچار ہو گئی۔ فلم ’دی ماسک‘ کے مشہور ولن اور ’پلپ فکشن‘ میں یادگار منفی کردار ادا کرنے والے اداکار پیٹر گرین اپنے گھر میں مردہ پائے گئے۔

ان کے طویل عرصے سے منیجر گریگ ایڈورڈز نے دل گرفتہ انداز میں اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہالی ووڈ نے ایک منفرد اور بے خوف اداکار کو کھو دیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ کلنٹن اسٹریٹ کے اپارٹمنٹ میں پیٹر گرین کو زمین پر گرا ہوا پایا۔ موقع پر پہنچنے والی طبی ٹیم نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ان کے گھر سے کسی مشتبہ کارروائی کے شواہد نہیں ملے، تاہم موت کی حتمی وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی سامنے آئے گی۔

پیٹر گرین نے 1990 کی دہائی میں ہالی ووڈ میں وہ مقام بنایا جو چند ہی اداکاروں کے حصے میں آتا ہے۔ ان کے ادا کیے گئے منفی کردار ناظرین کے دل و دماغ پر نقش ہو گئے۔

فلم ’دی ماسک‘ میں ان کا بے رحم گینگسٹر ڈوریان ٹائریل آج بھی یاد کیا جاتا ہے جبکہ ’پلپ فکشن‘ میں ان کا مختصر مگر طاقتور کردار فلمی تاریخ کا حصہ بن چکا ہے۔

انہوں نے ’دی یوزول سسپیکٹس‘، ’ٹریننگ ڈے‘، ’بلو اسٹیریک‘، ’لاز آف گریوٹی‘ سمیت درجنوں فلموں میں کام کیا اور تقریباً 95 فلمی و ٹی وی منصوبوں میں اپنی اداکاری کا لوہا منوایا۔

افسوسناک پہلو یہ ہے کہ جو اداکار اسکرین پر خوف، تشدد اور طاقت کی علامت سمجھا جاتا تھا وہ حقیقی زندگی میں نہایت خاموش، تنہا اور کمزور سا انسان تھا۔

مقامی میڈیا کے مطابق اداکاری کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ پیٹر گرین حالیہ برسوں میں اسپاٹ لائٹ سے دور تنہا زندگی گزار رہے تھے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول