Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ہم تیار ہیں لیکن حماس نہ مانی تو اکیلے ہی اس کا کام تمام کردیں گے؛ نیتن یاہو

Share It:


اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر کے 20 نکاتی امن منصوبے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اسے قبول کرلیا لیکن حماس نے نہیں کیا تو اکیلے ہی اس جنگ کو ہمیشہ کے لیے ختم کردیں گے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بتایا کہ غزہ جنگ ختم کرنے کے امریکی منصوبے کا پہلا قدم محدود انخلا اور 72 گھنٹوں میں تمام یرغمالیوں کی رہائی ہوگا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ اس کے بعد ایک بین الاقوامی ادارہ حماس کو غیر مسلح کرنے اور غزہ کو غیر فوجی علاقہ بنانے کی ذمہ داری سنبھالے گا۔ اگر یہ عمل کامیاب رہا تو جنگ ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے گی۔

تاہم اسرائیلی وزیراعظم نے مکمل فوجی انخلا کو مسترد کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ فی الحال اسرائیل سیکیورٹی دائرے میں موجود رہے گا۔

انھوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر حماس غزہ امن منصوبہ قبول کرنے کے بعد معاہدے سے پیچھے ہٹی تو پھر اسرائیل اکیلا ہی حماس کا خاتمہ کرکے اپنی جنگ مکمل کرے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ کام آسان طریقے سے بھی ہو سکتا ہے اور مشکل طریقے سے بھی، لیکن ہر صورت میں یہ کیا جائے گا۔ ہم آسان راستہ ترجیح دیتے ہیں مگر مقصد ہر حال میں حاصل ہوگا۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی (پی اے) کو غزہ کی آئندہ حکومت میں کوئی کردار اس وقت تک نہیں دیا جا سکتا جب تک وہ خود میں بنیادی اور حقیقی تبدیلیاں نہ کرلے۔

انھوں نے مزید کہا کہ زیادہ تر اسرائیلیوں کو یقین نہیں کہ فلسطین اتھارٹی اپنی پالیسی تبدیل کرے گی لیکن صدر ٹرمپ کا منصوبہ ایک حقیقت پسندانہ راستہ فراہم کرتا ہے جس کے تحت غزہ کی انتظامیہ نہ تو حماس کے پاس ہوگی اور نہ ہی فلسطینی اتھارٹی کے پاس، بلکہ ان لوگوں کو دی جائے گی جو اسرائیل کے ساتھ حقیقی امن کے خواہاں ہیں۔

 

 

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول