Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ہیری بروک کا دی ہنڈریڈ میں 4 لاکھ 70 ہزار پاؤنڈز کا ریکارڈ معاہدہ

Share It:


آئندہ برس دی ہنڈریڈ میں انگلش بیٹر ہیری بروک کو تقریباً 4 لاکھ 70 ہزار پاؤنڈز کا ریکارڈ معاوضہ ملنے جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نئے سرمایہ کاروں کی آمد کے بعد فرنچائزز نے ریٹینشن اور براہ راست سائننگ کے معاملات تیزی سے نمٹانا شروع کردیے ہیں جس سے ٹورنامنٹ کی مالی حیثیت میں واضح اضافہ ہوا ہے۔

سن رائزرز لیڈز (سابقہ ناردرن سپر چارجرز) کی قیادت کرنے والے بروک اب نئی ٹیم کے ساتھ ریکارڈ معاوضے پر کھیلنے کو تیار ہوں گے۔

 ویلش فائر نے فل سالٹ کو تقریباً 4 لاکھ 50 ہزار پاؤنڈز میں اپنا بنالیا۔

سن رائزرز نے بروک کے ساتھ برائیڈن کارس اور مچل مارش کو بھی لیا ہے۔

مانچسٹر سپر جائنٹس نے جوز بٹلر، نور احمد اور ہینرچ کلاسن کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ  ٹرینٹ راکٹس جو روٹ اور بین ڈکٹ کی ریٹینشن کے قریب ہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول