Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

یو ایس اوپن: جینک سینر کو ٹائٹل کے دفاع کیلیے کارلوس الکاراز کا چیلنج درپیش

Share It:


یو ایس اوپن مینز سنگلز کے دفاعی چیمپئن جینک سینر کارلوس الکاراز کے خلاف اپنے ٹائٹل کا دفاع کریں گے۔

یو ایس اوپن کے دوسرے سیمی فائنل میں جینک سینر نے اوگر الیاسیمی کو شکست دے کر مسلسل پانچویں گرینڈ سلیم فائنل میں رسائی حاصل کی۔

عالمی نمبر ایک جینک سینر اور عالمی نمبر کارلوس الکاراز اتوار کو فائنل میں مدمقابل آئیں گے۔

رواں برس یہ تیسرا موقع ہے جب دونوں کھلاڑی کسی گرینڈ سلیم فائنل میں مدمقابل آئیں گے۔  اس سے قبل فرنچ اوپن میں الکاراز اور ومبلڈن میں جینک سینر نے فتح حاصل کی تھی۔

واضح رہے کہ پہلے سیمی فائنل میں کارلوس الکاراز نے ریکارڈ 24 گرینڈ سلیم ٹائٹلز جیتنے والے نوواک جوکووچ کو پہلی مرتبہ ہارڈ کورٹ پر شکست دی تھی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول