Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

یو ایس اوپن: ٹرمپ 10 سال بعد فائنل دیکھنے جائیں گے

Share It:


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اتوار کو یو ایس اوپن مینز سنگلز فائنل میں شرکت کریں گے جو 2015 کے بعد گرینڈ سلیم ٹینس ایونٹ کا ان کا پہلا دورہ ہوگا۔

وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے برطانوی نشریاتی ادارے کو تصدیق کی ہے کہ صدر ٹرمپ کی یو ایس اوپن مینز سنگلز کے فائنل میں شرکت متوقع ہے۔

2024 میں دوسری مدت کے لیے امریکہ کے دوبارہ صدر منتخب ہونے والے ٹرمپ 2016 میں پہلی بار اقتدار میں آنے کے بعد سے نیویارک سٹی ٹورنامنٹ میں نہیں گئے ہیں۔

ایک دہائی قبل اپنے آخری دورے میں اہلیہ میلانیا کے ساتھ شرکت سے پہلے وہ متعدد مواقعوں پر فلیشنگ میڈوز کا دورہ کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ یو ایس اوپن کا فائنل عالمی نمبر ایک دفاعی چیمپئن جینک سینر اور عالمی نمبر دو کارلوس الکاراز کے درمیان کھیلا جائے گا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول