Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

یوزویندر چہل کی سابقہ اہلیہ کے ساتھ ریئلٹی شو میں شرکت؟ اسپنر کا ردعمل آگیا

Share It:



بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسپنر یوزویندر چہل کے حوالے سے دعویٰ کیا جارہا تھا وہ کرکٹ کو خیرباد کہہ کر ایک بڑے ریئلٹی ٹی وی شو میں شرکت کرنے جا رہے ہیں، جس پر چہل کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

حال ہی میں یہ افواہیں سامنے آئیں کہ یوزویندر چہل بھارت کے آنے والے بڑے ریئلٹی شو ’دی 50‘ کا حصہ بننے والے ہیں، جو یکم فروری سے نشر ہونے جارہا ہے۔

بعض رپورٹس میں یہاں تک کہا گیا کہ اس شو میں چہل کی سابق اہلیہ دھناشری ورما کے ساتھ دوبارہ ملاقات بھی دکھائی جائے گی، جس نے شائقین کی توجہ مزید بڑھا دی۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

یاد رہے کہ چہل کی ذاتی زندگی گزشتہ کچھ عرصے سے خبروں میں رہی ہے۔ انہوں نے 2024 میں اپنی اہلیہ دھناشری ورما سے طلاق لے لی تھی، جن سے ان کی شادی 2020 میں ہوئی تھی۔ اسی پس منظر میں ان کے ریئلٹی شو میں آنے کی خبریں زیادہ زور پکڑ گئیں۔

ان تمام خبروں پر ردِعمل دیتے ہوئے یوزویندر چہل نے باضابطہ بیان جاری کیا جس میں واضح کیا گیا کہ ان کی کسی بھی ریئلٹی شو میں شرکت کی خبریں بے بنیاد اور غلط ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نہ تو ان کا کسی ایسے شو سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی بات چیت یا معاہدہ ہوا ہے۔ انہوں نے میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین سے بھی اپیل کی کہ بغیر تصدیق ایسی معلومات پھیلانے سے گریز کیا جائے۔

یوزویندر چہل کی وضاحت کے بعد یہ واضح ہوگیا کہ وہ فی الحال کرکٹ ہی پر توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہیں اور ریئلٹی ٹی وی میں آنے کی خبریں محض افواہیں ہیں۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول