Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

یونیورسٹی آف مکران میں ایف سی بلوچستان کے تعاون سے اسپورٹس ویک کا انعقاد

Share It:


یونیورسٹی آف مکران پنجگور میں ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے تعاون سے اسپورٹس ویک کا شاندار انعقاد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اسپورٹس ویک کا اہتمام طلباء اور طالبات کو مثبت سرگرمیوں کی جانب مائل کرنے کے لیے کیا گیا۔

اسپورٹس ویک میں کرکٹ، فٹبال، بیڈمنٹن، شطرنج اور سلو ریس سمیت متعدد مقابلے منعقد کیے گئے۔

طلباء نے اسپورٹس ویک میں بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف مقابلوں میں پرجوش حصہ لیا۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے اسپورٹس ویک کو طلباء کی ذہنی و جسمانی نشوونما کے لیے اہم قدم قرار دیا۔

اختتامی تقریب میں کمانڈنٹ پنجگور رائفلز نے جیتنے والی ٹیموں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے۔

وائس چانسلر اور فیکلٹی کی جانب سے ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کی معاونت پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایف سی بلوچستان کی سرگرمیاں نوجوانوں کی صلاحیتوں کے نکھار اور معاشرے میں ہم آہنگی کے فروغ میں معاون ہیں۔

ایف سی بلوچستان کے تعاون سے علاقائی سطح پر کھیلوں کے فروغ کی نئی روایت قائم ہو رہی ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول