Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

یہ غذا ذیا بیطس کو قابو رکھنے میں مدد دے سکتی ہے!

Share It:



ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نورڈک ڈائٹ (مچھلی، سبزیوں، بیریز اور سالم اجناس سے بھرپور غذا) نہ صرف قلبی صحت کو بہتر کرتی ہے بلکہ ٹائپ 2 ذیا بیطس کے اثرات کو بھی کم کرتی ہے۔

جرنل نیچر کمیونیکیشنز میں شائع ہونے والی تحقیق میں سوئیڈش سائنس دانوں نے 100 سے زائد افراد کی صحت پر نورڈک ڈائٹ کے اثرات کا جائزہ لیا۔

مطالعے میں ان کو معلوم ہوا کہ اس غذا نے شرکاء کے جگر پر جمی چکنائی کو کم کرنے میں مدد دی۔

ماہرین کے مطابق اب کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ یہ غذا ٹائپ 2 ذیا بیطس اور میٹابولک ڈِس فنکشن-ایسوسی ایٹڈ اسٹیےٹوٹک لیور ڈیزیز (ایم اے اسی ایل ڈی) کو قابو کرنے میں ایک مؤثر طریقہ ثابت ہو سکتا ہے۔

ایم اے ایس ایل ڈی ایک ایسی بیماری ہے جو شراب نوشی کے بجائے کولیسٹرول اور مٹاپے سے تعلق رکھتی ہے۔

واضح رہے نورڈک علاقے میں یورپ کے شمالی ممالک آتے ہیں جن میں سوئیڈن، فن لینڈ، ناروے، ڈنمارک وغیرہ شامل ہیں۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول