Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

آئی سی سی رینکنگ: سکندر رضا نمبر ون آل راؤنڈر، بابر اور رضوان کی تنزلی

Share It:


زمبابوے کے پاکستانی نژاد آل راؤنڈر سکندر رضا ون ڈے کے نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

سکندر رضا کو سری لنکا کے خلاف حالیہ ون ڈے سیریز میں شاندار کارکردگی کا صلہ مل گیا۔ انہوں نے افغانستان کے محمد نبی سے آل راؤنڈر کی پہلی پوزیشن چھین لی۔

سکندر رضا ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں نو درجے ترقی پاکر 22ویں اور بولنگ میں ایک درجے ترقی سے 38ویں نمبر پر آگئے۔

ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں بابر اعظم کی تیسری پوزیشن برقرار ہے۔ محمد رضوان ایک درجہ تنزلی سے 26ویں نمبر پر چلے گئے جبکہ فخر زمان ایک درجہ ترقی پاکر 27ویں نمبر پر آگئے۔

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ:

ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعظم تین اور محمد رضوان دو درجے تنزلی سے بالترتیب 21ویں اور 22ویں نمبر پر چلے گئے۔

حسن نواز دو درجے ترقی پاکر 31ویں نمبر پر آگئے جبکہ صائم ایوب دو درجے تنزلی سے 40ویں نمبر پر چلے گئے۔

ٹی ٹوئنٹی بولنگ رینکنگ میں سفیان مقیم 11 درجے ترقی پاکر 22ویں اور شاہین آفریدی آٹھ درجے ترقی پاکر 26ویں نمبر پر آگئے جبکہ حارث رؤف چار درجے تنزلی سے 28ویں نمبر پر چلے گئے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول