اسلام آباد: خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری کی ایوانِ صدر میں پنک ربن پاکستان کے بانی اور اعزازی چیف ایگزیکٹو آفیسر عمر آفتاب سے ملاقات
اسلام آباد: ہر نو میں سے ایک پاکستانی خاتون کو بریسٹ کینسر کا خطرہ لاحق ہے، بی بی آصفہ بھٹو زرداری کی گفتگو
اسلام آباد: بریسٹ کینسر کی پاکستانی خواتین میں شرح پورے ایشیا میں سب سے زیادہ ہے، بی بی آصفہ بھٹو زرداری کا مکالمہ
اسلام آباد: تاخیر سے تشخیص کی وجہ سے ہر سال ہزاروں جانیں بریسٹ کینسر کی وجہ سے ضائع ہو جاتی ہیں، بی بی آصفہ بھٹو زرداری کی بات چیت
اسلام آباد: اگر بریسٹ کینسر کی بروقت تشخیص ہوجائے تو علاج میں کامیابی کی شرح 90 فیصد سے زیادہ ہوتی ہے، بی بی آصفہ بھٹو زرداری
اسلام آباد: بریسٹ کینسر سے علاج کی سہولیات پسماندہ دیہی علاقوں تک بڑھائی جانا چاہئیں، بی بی آصفہ بھٹو زرداری
اسلام آباد: ان سماجی رکاوٹوں کو ختم ہونا چاہئیے جو خواتین کو ڈاکٹر سے مشورے میں تاخیر پر مجبور کرتی ہیں، بی بی آصفہ بھٹو زرداری



