Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

برازیل میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ؛ عالمی شہرت یافتہ آرکیٹک سمیت 4 افراد ہلاک

Share It:


برازیل میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار تمام مسافر ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل میں ایک انجن والے چھوٹے طیارے نے چار مسافروں کو لے کر اڑان بھری تھی۔

مسافروں میں پائلٹ، 2 برازیلی فلم ساز لیئوز فیراز اور رابن کرسپم جونیئر کے ساتھ چین کے عالمی شہرت یافتہ آرکیٹیک 62 سالہ یو کونگ جیان سوار تھے۔

یہ ٹیم نجی ملکیت کے چھوٹے طیارے میں کسی پراجیکٹ کے سلسلے میں جا رہے تھے۔

طیارے کا اُڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد ایئر کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا جس کے بعد سرچ آپریشن شروع کیا گیا تھا۔

طیارے کا جلا ہوا ملبہ پیراگوئے اور بولیویا کی سرحد کے قریب مل گیا۔ جہاز میں سوار تمام مسافر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے۔

برازیل کے صدر لولا ڈی سلوا نے حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ذہین اور اپنے شعبے کے ماہر افراد سے محروم ہو گئے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول