Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ایران اور روس کے درمیان 25 ارب ڈالر کے ایٹمی توانائی کا معاہدہ

Share It:

[ad_1]

ایران اور روس نے جنوبی صوبہ ہرمزگان میں 4 نئے ایٹمی ری ایکٹرز تعمیر کرنے کے لیے 25 ارب ڈالر مالیت کا معاہدہ کر لیا۔

اس بات کا اعلان ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ایرنا (IRNA) نے جمعے کے روز کیا۔

اس معاہدے کے تحت 500 ہیکٹر رقبے پر محیط شہر سیرک میں ایٹمی تنصیبات قائم کی جائیں گی، جو مجموعی طور پر 5 گیگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھیں گی۔

یہ منصوبے روس کی سرکاری ایٹمی توانائی ایجنسی روس ایٹم (Rosatom) کے تعاون سے تعمیر کیے جائیں گے۔

فی الحال ایران کے پاس صرف ایک فعال ایٹمی بجلی گھر ہے جو جنوبی شہر بوشہر میں واقع ہے اور یہ بھی روس کی تعمیر کردہ ہے اور جس کی پیداواری صلاحیت 1 گیگا واٹ ہے۔

یاد رہے کہ ایران گرمیوں اور زیادہ طلب کے دنوں میں بجلی کی شدید قلت کا شکار رہا ہے جسے دور کرنے کے لیے یہ معاہدے کیے گئے ہیں۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ایران پر دوبارہ عالمی پابندیاں عائد کرنے کے معاملے پر ووٹنگ کرنے والی ہے۔

چین اور روس کی حمایت یافتہ قرارداد کے ذریعے ان پابندیوں کے نفاذ میں کم از کم چھ ماہ کی تاخیر تجویز کی گئی ہے۔

امریکی مخالفت کے باوجود روس نے ایران کے ساتھ قریبی تعلقات برقرار رکھے ہیں اور جون میں امریکی و اسرائیلی حملوں میں نشانہ بننے والے ایرانی ایٹمی مراکز پر سخت ردعمل ظاہر کیا تھا۔

 



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول