Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

روس کے نئے جوہری میزائل کا کامیاب تجربہ، 14 ہزار کلومیٹر تک پرواز

Share It:

[ad_1]

ماسکو: روس نے ایک نیا لانگ رینج جوہری کروز میزائل بوریویسٹنک (Burevestnik) کامیابی سے آزماتے ہوئے اپنی عسکری طاقت کا ایک اور مظاہرہ کیا ہے۔

روسی فوج کے سربراہ جنرل ویلری گراسموف نے صدر ولادیمیر پیوٹن کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ تجربہ 21 اکتوبر کو کیا گیا۔

ان کے مطابق، میزائل نے 14 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا اور تقریباً 15 گھنٹے تک فضا میں رہا۔

جنرل گراسموف کا کہنا تھا کہ یہ جدید میزائل کسی بھی اینٹی میزائل ڈیفنس سسٹم کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اپنے ہدف کو درستگی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔

روسی صدر پیوٹن نے اس موقع پر کہا کہ یہ ایک منفرد ہتھیار ہے جو فی الحال دنیا کے کسی اور ملک کے پاس موجود نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جوہری کروز میزائل کے تمام اہم ٹیسٹ مکمل ہو چکے ہیں اور اب اس کی تعیناتی سے قبل آخری مرحلے پر کام جاری ہے۔

واضح رہے کہ بوریویسٹنک میزائل روس کے ایس ایس سی ایکس 9 اسکائی فال (SSC-X-9 Skyfall) پروگرام کا حصہ ہے، جسے روسی فوجی طاقت میں انقلابی پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول