Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

صدر مملکت نے اردن کے شاہ عبداللہ کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نواز دیا

Share It:

[ad_1]

صدر مملکت آصف علی زرداری نے اردب کے شاہ عبداللہ کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نواز دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور شاہ عبدالّلہ دوم کی ملاقات ہوئی جس میں صدر نے اردن کے شاہ دوم کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان سے نوازا۔

شاہِ اردن نے صدر آصف علی زرداری کو ’’وسامُ النّہضہ المرصّع‘‘ (آرڈر آف دی رینیسانس) سے نوازا، جو سربراہانِ مملکت اور معزز شخصیات کو دیا جاتا ہے۔

تقریب میں اعلیٰ سول و عسکری حکام بشمول وزیر اعظم محمد شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور ایڈمرل نوید اشرف اور وفاقی کابینہ کے ارکان سمیت سفرا بھی موجود تھے۔

قبل ازیں صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی شاہ عبدالّلہ دوم سے ایوانِ صدر میں ملاقات ہوائی، جس میں خاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری، چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری اور سینیٹر شیری رحمان شریک ہوئیں۔

ڈپٹی وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق دار، وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ سینیٹر مصدق ملک، سیکرٹری وزارتِ خارجہ اور پاکستان اور اردن کے سفیران بھی اجلاس میں موجود تھے۔

صدر آصف علی زرداری نے پاکستان اور اردن کے دیرینہ، برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعاون کو نئے شعبوں تک توسیع دینے پر اتفاق کیا۔

صدر نے اردن کے ساتھ قریبی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال پر تبادلہ خیال، خطے میں امن و استحکام کی مشترکہ حمایت کا اعادہ کیا۔

صدر مملکت اور شاہ عبدالّلہ دوم نے دو ریاستی حل کے تحت آزاد، خودمختار اور قابلِ عمل فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیا۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول