Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

لیجنڈری اداکار انوپم کھیر کی سہیل احمد کے ڈائیلاگ پر شاندار اداکاری؛ ویڈیو وائرل

Share It:


بھارت کے لیجنڈری اداکار انوپم کھیر پاکستان کے معروف اداکار سہیل احمد کے مداح نکلے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سہیل احمد پاکستان کے اُن مشہور کامیڈین میں سے ایک ہیں جن کے نبھائے ہوئے کردار لازوال اور ادا کیے گئے ڈائیلاگ امر ہوگئے۔

وہ سیاست اور کرنٹ افیئر کے ایک ٹاک شو میں عزیزی کے کردار ادا کرتے ہیں۔ جس میں اپنے برمحل جملوں اور مزاحیہ اداکاری سے خشک موضوعات کو بھی مزاح کی چاشنی کے ساتھ پیش کرتے ہیں۔

یوں تو ان کے مداح دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں۔ یہاں تک کہ پڑوسی ملک بھارت کے بھی معروف اداکار سہیل احمد کے مداح ہیں۔

حال ہی میں بالی وڈ کے معروف اداکار انوپم کھیر نے سہیل احمد کے مشہور ہونے والے ایک ڈائیلاگ پر ڈبس میش کیا۔

سہیل احمد کے مزاحیہ ڈائیلاگ اصل میں پاکستان کے ایک شو سے لیے گئے ہیں جس میں ان کے منفرد انداز نے لاکھوں لوگوں کو قہقہوں پر مجبور کردیا تھا۔

بھارتی اداکار انوپم کھیر نے سہیل احمد کے ا ہی ڈائیلاگز کو مزاحیہ انداز میں نہ صرف دوبارہ ادا کیا بلکہ اپنی منفرد اداکاری سے چار چاند لگائے۔

انوپم کھیر نے سہیل احمد کے ڈائیلاگ پر اپنے چہرے کے تاثرات، ٹائمنگ اور ردعمل کے ساتھ ایک مختصر لیکن زبردست مزاحیہ ویڈیو شیئر کی۔

جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا صارفین میں مقبول ہوگئی اور اس سے ثابت ہوگیا کہ فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔

 



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول