تازہ ترین
کشمور: مال پوری میں مسلح افراد کی فائرنگ، ڈیرہ بگٹی کا رہائشی 56 سالہ نوجوان جاں بحق سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں کا معاملہ، سعید غنی سمیت 11 افراد کے خلاف شکایت، عدالت نے تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی نوشہرو فیروز: مورو کے قریب زمین کے تنازع پر معصوم بچوں سمیت سوہو برادری کے افراد کا احتجاج وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ سے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے وفد کی ملاقات ضلع خیرپور میں چوری اور لوٹ مار کی وارداتیں، پولیس مقابلے میں 3 مبینہ چور زخمی حالت میں گرفتار خیرپور قومی شاہراہ پر کوچ اور ٹریلر میں تصادم، 5 افراد شدید زخمی امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی پھر بھڑک اٹھی، سرکریک میں شادی کی تقریب پر حملہ، 5 افراد ہلاک اسلام آباد، راولپنڈی میں موسلادھار بارش، پانی گھروں میں داخل، تعلیمی ادارے بند، فوج طلب شکارپور: جمالی برادری کے دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے ایک جاں بحق شکارپور: قتل کے شبہ میں باپ نے بیٹی اور نوجوان کو قتل کردیا، ملزم گرفتار ملیر: ڈکیتی مزاحمت پر 18 سالہ نوجوان قتل، 3 ڈاکو فرار کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل، ہوٹل مالک اور مزدور زخمی نواب شاہ: شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں 6 ماسٹرز اور 6 پی ایچ ڈی پروگرامز کی منظوری گمبٹ کے قریب ڈوبنے والے 4 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں کراچی میں خاتون کا آپریشن، آپریشن کے بعد معلوم ہوا کہ خاتون حاملہ نہیں! سہون: سالانہ میلے کے دوران ریلوے جھولے کی بوگی گر گئی، 4 افراد زخمی ٹنڈو الہ یار: بھنبھرو کوہ اسٹاپ کے قریب 2 سالہ بچی پانی کے نالے میں ڈوب کر جاں بحق میرپور ماتھیلو میں شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی نیپال اور چین کی سرحد پر سیلاب سے 165 افراد ہلاک، 1500 سے زائد لاپتہ اوباڑو: کمزور دیوار گرنے سے 5 سالہ بچی جاں بحق، بہن زخمی اسلام آباد: پمز اسپتال کی نرسری میں آگ لگنے سے 15 نومولود جاں بحق ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی (ص) عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے وفاقی حکومت نے 9 فوجی افسران کو سول سروس میں شامل کرنے کی منظوری دے دی گمبٹ: کوٹ ڈیجی قتل کیس میں پولیس چوکی انچارج برطرف ملیر: گڈاپ سے 28 سالہ نوجوان کی لاش برآمد جیکب آباد: کار سے نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد پولیس افسران کی تصاویر والے اشتہارات پر پابندی نواب شاہ کے قریب ڈمپر کی رکشہ کو ٹکر، باپ بیٹا جاں بحق، خاصخیلی برادری کا احتجاج نوشہرو فیروز بائی پاس پر خوفناک حادثہ، دو بھائی جاں بحق جیکب آباد میں پیپلز پارٹی کے رہنما دیدار جکھرانی کے بھائی محبوب جکھرانی کی گولیوں سے چھلنی لاش ان کے گھر سے ملی

چوری کا مال ہے؛ ہالی ووڈ اداکارہ ملکہ نورجہاں کا قیمتی ہار پہن کر تقریب میں شریک

Share It:

[ad_1]

ہالی وڈ کی معروف اداکارہ مارگوٹ رابی لاس اینجلس میں فلم Wuthering Heights کے ورلڈ پریمیئر میں شریک ہوئیں لیکن ایک بڑے عالمی اور تاریخی تنازع کا شکار ہوگئیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تقریب کے شرکا کی نظریں مارگوٹ رابی کے گلے میں لٹکے ایک ہار پر تھی جس کی قیمت 8.8 ملین امریکی ڈالر (تقریباً 73 کروڑ روپے) ہے۔

مارگوٹ رابی بھی اس ہار کی اہیمت اور شرکا کے تجسس سے بخوبی واقف تھیں اس لیے انھوں نے اس ہار کو محبت کی تاریخی یاد سے بھرا ہوا قرار دیا۔

اداکارہ نے یہ تو بتایا کہ اس ہار کا تعلق دنیا عجائب میں سے ایک عجوبہ تاج محل سے بھی ہے لیکن انھوں نے اس کا مالک ایلزبتھ ٹیلر کو قرار دیا۔

تاہم سوشل میڈیا صارفین نے اس سفید جھوٹ کا پول کھول کر رکھ دیا کیونکہ یہ قیمتی ہار ملکہ نور جہاں کا جو ان کے شوہر مغل بادشاہ جہانگیر نے دیا تھا۔

سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ یہ ہار مغل دور ہے اور اسے برطانیہ نے ہندوستان پر قبضے کے وقت چرایا تھا۔

یہ ہار بھی تاج محل کی طرح 17ویں صدی میں مغل بادشاہ جہانگیر کی اپنی بیوی نور جہاں سے کی محبت کی ایک علامت ہے۔

اپنی بیوی ملکہ نورجہان کو تحفے میں دیئے گئے اس ہار پر فارسی میں نور جہاں کا نام اور "Love is Everlasting” نقش ہے۔

نورجہاں اور جہانگیر کے انتقال کے بعد میں یہ ہار نئے بادشاہ شاہجہاں کو ملا اور انھوں نے اپنی محبوبہ ممتاز محل کو تحفے میں دیدیا۔

بعد ازاں برطانیہ نے ہندوستان پر قبضہ کیا تو یہ ہار تاجروں کے ذریعے یورپ پہنچا اور 1970 کی دہائی میں کارٹیر نے اسے خریدا۔

کارٹیر دراصل ایک مشہور فرانسیسی کمپنی ہے جودنیا کے قیمتی ترین ہیرے اور زیورات خریدنے، انھیں ڈیزائن کرنے اور بیچنے کا کاروبار کرتی ہے۔

اسی کمپنی نے تاج محل کے اس ہیرے کے ہار کو دوبارہ ڈیزائن کیا اور اس کے ساتھ جیڈ، روبیز اور ہیرے لگائے کر جدید طرز میں ڈھالا لیکن روایتی حسن کو برقرار رکھا۔

اس کمپنی سے یہ ہار 60 اور 70 کی دہائی کے معروف برطانوی اداکار رچرڈ برٹن نے خریدا اور اپنی اہلیہ ایلزبتھ ٹیلر کو تحفے میں دیا۔

جو خود بھی ایک عالمی شہرت یافتہ ہالی وڈ اداکارہ تھیں جو اپنی خوبصورتی، اداکاری اور قیمتی جواہرات کے شوق کے لیے مشہور تھیں۔

اداکارہ ایلزبتھ ٹیلر کے پاس نادر و نایاب قیمتی زیورات کا ذخیرہ تھا جس میں تاج محل کا یہ ہیرے کا ہار بھی شامل ہوگیا اور عالمی شہرت حاصل کی۔

ایلزبتھ ٹیلر کی وفات کے بعد اس ہار کو کرِسٹیز کی نیلامی میں پیش کیا گیا جہاں یہ 8.8 ملین ڈالر میں فروخت ہوا تھا۔

تاہم بعد میں اس قیمتی ہار کی نیلامی کی گئی خریداری کو منسوخ کردیا گیا اور ہار دوبارہ ایلزبتھ ٹیلر کی اسٹیٹ میں واپس آگیا تھا۔

اب یہ ہار خصوصی مواقع پر اسٹائل یا فلمی پریمیئرز میں پہنا جاتا ہے جسے حال ہی میں مارگوٹ رابی نے پہنا۔

 

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول