Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑی پر 12 سال کی پابندی عائد

Share It:

[ad_1]

چین کے ٹینس کھلاڑی پینگ رین لانگ پر میچ فکسنگ اسکینڈل میں 12 سال کی پابندی عائد کر دی گئی۔ پابندی کے ساتھ کھلاڑی پر 1 لاکھ 10 ہزار ڈالر کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل ٹینس انٹیگریٹی ایجنسی (آئی ٹی آئی اے) کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی کہ 25 سالہ کھلاڑی نے نچلی سطح کے ایونٹ میں اپنے پانچ میچز فکس کرنے کا اعتراف کیا۔

کھلاڑی نے 11 مزید میچز میں دیگر کھلاڑیوں کو پیشکش کرنے کا بھی اعتراف کیا جن میں سے چھ فکس تھے۔

میچ فکسنگ کی یہ سرگرمیاں 2024 میں مئی اور ستمبر کے درمیان ہوئیں جن میں ترکیے، ہانگ کانگ اور چین میں منعقد ہونے والے متعدد آئی ٹی ایف ٹورنامنٹس شامل تھے۔

تاہم، ادارے نے اس میچ کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا جو میچ فکس کیے گئے تھے۔

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول