Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ویرات کوہلی ورلڈکپ 2027 کھیلیں گے؟ دنیش کارتک نے اہم راز افشا کردیا

Share It:

[ad_1]

بھارت کرکٹر دنیش کارتک نے مڈل آرڈر بلے باز ویرات کوہلی کے ورلڈکپ 2027 کھیلنے سے متعلق اہم راز افشا کردیا۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں دنیش کارتک نے اجیت اگرکار کا نام لیے بغیر ان کے بیان پر انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

دنیش کارتک نے کہا کہ ویرات کوہلی ورلڈ کپ کھیلنے کے خواہشمند ہیں اور اسی لیے وہ اس طویل چھٹی کے دوران لندن میں سخت پریکٹس کر رہے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ویرات کوہلی ہر ہفتے دو سے تین سیشن کرکٹ کی مشق کر رہے تھے۔

دنیش کارتک کا کہنا تھا کہ روہت شرما، شبمان گل اور کے ایل راہول وغیرہ سب مثبت اٹیکنگ کرکٹ صرف ویرات کوہلی کے بھروسے پر ہی کھیلتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ کوہلی پریشر کو ہینڈل کرسکتا ہے، اگر معاملات خراب ہوئے تو وہ سنبھال لے گا۔

آج صبح ویرات کوہلی نے بھی اپنے ایکس اکاؤنٹ پر معنی خیز پوسٹ کی تھی۔

پوسٹ میں بظاہر کسی کو مخاطب یا کسی جانب اشارہ نہیں کیا گیا تاہم اسے ٹیم مینجمنٹ کے ان کے لیے دیے گئے بیانات سے متعلق ان کا جواب سمجھا رہا ہے۔

 



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول