Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ٹی ٹوئنٹی سیریز، پاکستان ٹیم کا سری لنکا پہنچنے پر شاندار روایتی استقبال

Share It:


سری لنکا کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان ٹیم کا مکمل اسکواڈ دو گروپس میں کولمبو پہنچ گیا۔

گزشتہ روز سری لنکا پہنچنے والے دوسرے گروپ میں کپتان سلمان علی آغا، محمد نواز، صاحبزادہ فرحان ، عثمان خان، صائم ایوب، ابرار احمد، عبدالصمد اور خواجہ نافع کے علاوہ بیٹنگ کوچ محمد حنیف اور سپورٹ اسٹاف کے دیگر ارکان شامل تھے۔

پاکستان ٹیم کے سری لنکا پہنچنے پر میزبان ملک کی جانب سے پاکستانی ٹیم کا روایتی انداز میں شاندار استقبال کیا گیا۔

پہلے گروپ میں سری لنکا پہنچنے والے قومی کھلاڑی بھی اپنے ساتھی کھلاڑیوں کے استقبال کے لیے موجود تھے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ کل شام ساڑھے 6 بجے دمبولا میں کھیلا جائے گا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول