Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کرس گیل نے آئی پی ایل کیوں چھوڑی؛ حقیقت بیان کرکے سب کو حیران کردیا

Share It:


ویسٹ انڈیز کےسابق جارح مزاج بلے باز کرس گیل نے 2021 میں اچانک آئی پی ایل چھوڑنے کی وجہ بتادی۔

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پہلی سنچری بنانے والے بلے باز نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ پنجاب کنگز میں ان کی بے عزتی کی گئی جس کی وجہ سے وہ زندگی میں پہلی بار ڈپریشن میں گھِر گئے۔

واضح رہے 2021 میں آئی پی ایل کووڈ کیسز میں اضافے کے سبب مئی میں معطل کر دی گئی تھی اور پھر اس ہی برس ستمبر میں یو اے ای میں مکمل کروائی گئی تھی۔

کرس گیل نے لیگ دوبارہ شروع ہونے کے بعد پنجاب کنگز کی جانب سے دو میچز کھیلے اور پھر مبینہ طور پر ’ببل فٹیگ‘ کی وجہ سے آئی پی ایل کا بائیو سیکیور ماحول چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

کئی برسوں بعد اب کرس گیل نے لیگ چھوڑنے سے متعلق درست وجوہات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کنگز میں ان کے ساتھ درست رویہ نہیں رکھا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کنگز کے ساتھ ان کی آئی پی ایل قبل از وقت ختم ہوئی۔ ان کی پنجاب کنگز میں بہت تذلیل کی گئی۔ انہوں نے محسوس کیا کہ ان کے ساتھ سینئر جیسا سلوک نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جس نے لیگ کے لیے اتنا کچھ کیا اور جو فرنچائز بہت سی اقدار لے کر آیا، اس کی تذلیل کی گئی اور بچوں کی طرح سلوک کیا گیا۔ ان میں یہ احساس بڑھتا جا رہا تھا۔ ایسا پہلی بار تھا جب انہیں ڈپریشن کا احساس ہو رہا تھا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول