تازہ ترین
سندھ کے چار اضلاع میں دو روز کے دوران پسند کی شادی اور کاروکاری کے نام پر 8 افراد قتل میر رضا قتل: تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل کشمور: مال پوری میں مسلح افراد کی فائرنگ، ڈیرہ بگٹی کا رہائشی 56 سالہ نوجوان جاں بحق سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں کا معاملہ، سعید غنی سمیت 11 افراد کے خلاف شکایت، عدالت نے تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی نوشہرو فیروز: مورو کے قریب زمین کے تنازع پر معصوم بچوں سمیت سوہو برادری کے افراد کا احتجاج وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ سے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے وفد کی ملاقات ضلع خیرپور میں چوری اور لوٹ مار کی وارداتیں، پولیس مقابلے میں 3 مبینہ چور زخمی حالت میں گرفتار خیرپور قومی شاہراہ پر کوچ اور ٹریلر میں تصادم، 5 افراد شدید زخمی امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی پھر بھڑک اٹھی، سرکریک میں شادی کی تقریب پر حملہ، 5 افراد ہلاک اسلام آباد، راولپنڈی میں موسلادھار بارش، پانی گھروں میں داخل، تعلیمی ادارے بند، فوج طلب شکارپور: جمالی برادری کے دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے ایک جاں بحق شکارپور: قتل کے شبہ میں باپ نے بیٹی اور نوجوان کو قتل کردیا، ملزم گرفتار ملیر: ڈکیتی مزاحمت پر 18 سالہ نوجوان قتل، 3 ڈاکو فرار کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل، ہوٹل مالک اور مزدور زخمی نواب شاہ: شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں 6 ماسٹرز اور 6 پی ایچ ڈی پروگرامز کی منظوری گمبٹ کے قریب ڈوبنے والے 4 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں کراچی میں خاتون کا آپریشن، آپریشن کے بعد معلوم ہوا کہ خاتون حاملہ نہیں! سہون: سالانہ میلے کے دوران ریلوے جھولے کی بوگی گر گئی، 4 افراد زخمی ٹنڈو الہ یار: بھنبھرو کوہ اسٹاپ کے قریب 2 سالہ بچی پانی کے نالے میں ڈوب کر جاں بحق میرپور ماتھیلو میں شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی نیپال اور چین کی سرحد پر سیلاب سے 165 افراد ہلاک، 1500 سے زائد لاپتہ اوباڑو: کمزور دیوار گرنے سے 5 سالہ بچی جاں بحق، بہن زخمی اسلام آباد: پمز اسپتال کی نرسری میں آگ لگنے سے 15 نومولود جاں بحق ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی (ص) عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے وفاقی حکومت نے 9 فوجی افسران کو سول سروس میں شامل کرنے کی منظوری دے دی گمبٹ: کوٹ ڈیجی قتل کیس میں پولیس چوکی انچارج برطرف ملیر: گڈاپ سے 28 سالہ نوجوان کی لاش برآمد جیکب آباد: کار سے نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد پولیس افسران کی تصاویر والے اشتہارات پر پابندی نواب شاہ کے قریب ڈمپر کی رکشہ کو ٹکر، باپ بیٹا جاں بحق، خاصخیلی برادری کا احتجاج

آئی سی سی نے اگست کیلئے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا، پاکستانی کھلاڑی بھی شامل

Share It:

[ad_1]


کراچی:

آئی سی سی نے اگست 2025 کیلئے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔

خواتین کی کیٹیگری میں پاکستان ویمن ٹیم کی وکٹ کیپر منیبہ علی بھی شارٹ لسٹ تین کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہوں نے گزشتہ ماہ آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا تھا۔ 

اوپنر منیبہ علی نے آئرلینڈ کیخلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 68 گیندوں پر 100 رنز بنائے، جن میں 14 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ یہ انکی دوسری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سنچری تھی جبکہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کسی پاکستانی بیٹر کی دوسری سنچری ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ منیبہ علی نے اپنی پہلی ٹی ٹوئنٹی سنچری بھی 2023 کے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آئرلینڈ کے خلاف ہی بنائی تھی۔

خواتین کی کیٹیگری میں شامل دیگر دو کھلاڑیوں میں آئرلینڈ کی آل راؤنڈر اورلا پرینڈرگاسٹ اور نیدرلینڈز کی آئرس زیولنگ شامل ہیں۔

آئرلینڈ کی آل راؤنڈر نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز اور آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ یورپ کوالیفائر میں شاندار پرفارمنس دی۔

پرینڈرگاسٹ نے پاکستان کے خلاف 2-1 سے جیتی جانے والی سیریز میں بیٹ اور بال دونوں سے شاندار کارکردگی دکھائی۔ 23 سالہ کرکٹر سیریز کی سب سے کامیاب بیٹر رہیں، انہوں نے تین اننگز میں 144 رنز اسکور کیے جن میں دو نصف سنچریاں شامل تھیں۔

وہ آئرلینڈ کی سب سے کامیاب باؤلر بھی رہیں، تین میچوں میں چار وکٹیں حاصل کیں اور پلیئر آف دی سیریز قرار پائیں۔

دو طرفہ سیریز کی عمدہ کارکردگی کے بعد پرینڈرگاسٹ نے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ یورپ کوالیفائر کے پانچ میچوں میں مزید 100 رنز اور تین وکٹیں اپنے نام کیں۔

مردوں کی کیٹیگری: 

مردوں کی کیٹیگری میں بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج، نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر میٹ ہینری اور ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولر جیڈن سیلز کو پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔

محمد سراج (بھارت) نے انگلینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ میں شاندار بولنگ کرتے ہوئے 9 وکٹیں حاصل کیں اور بھارت کو سیریز برابر کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔

میک ہنری (نیوزی لینڈ) نے زمبابوے کے خلاف 2 ٹیسٹ میں 16 وکٹیں لے کر ٹیم کو اننگز اور 359 رنز سے تاریخی کامیابی دلائی۔

جےڈن سیلز (ویسٹ انڈیز) نے پاکستان کے خلاف 34 سال بعد ون ڈے سیریز جتوانے میں کلیدی کردار ادا کیا، انہوں نے تین میچوں میں 10 وکٹیں حاصل کیں جن میں کیریئر کی بہترین بولنگ 6/18 شامل ہے۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول