Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ہیروز آف پاکستان، مصطفیٰ قریشی کی زبانی آزادی کی کہانی اور قومی شعور کا پیغام

Share It:


پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار مصطفیٰ قریشی نے خصوصی ملاقات میں آزادی کی کہانی بتاتے ہوئے قومی شعور کا پیغام جاری کیا ہے۔

یومِ آزادی کے موقع پر جدوجہدِ آزادی کے شاہد اور عظیم فنکار مصطفیٰ قریشی سے خصوصی ملاقات میں انہوں نے اپنے بچپن کی یادیں اور آزادی کے وقت کے جذبات شیئر کیے۔ انہوں نے بتایا کہ بچپن میں جب وہ اسکول میں پڑھتے تھے، تو قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت اور پاکستان کے قیام کا جوش ان کے دل و دماغ میں بس گیا تھا۔

مصطفیٰ قریشی کے مطابق، وہ گلیوں میں پاکستان کا جھنڈا تھامے "پاکستان زندہ باد” کے نعرے لگایا کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بچپن سے ہی آزادی کی خواہش دل میں تھی، مگر اس وقت اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ غلامی اور آزادی میں کیا فرق ہوتا ہے کیونکہ جب ہم انگریزوں کے غلام تھے تو ہمیں پتہ ہی  نہیں تھا کہ آزادی ہوتی کیا ہے۔

ان کے مطابق قائداعظم نے قوم کو آزادی کی قدر سکھائی اور یہ بتایا کہ یہ کتنی بڑی نعمت ہے۔ مصطفیٰ قریشی نے فن کے ذریعے قومی شعور بیدار کرنے کو اپنی ذمہ داری قرار دیا۔

پاکستان کے ہیرو نے اس موقع پر پوری قوم سمیت ان تمام فنکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے اپنے فن کے ذریعے ملک و ملت کے شعور کو اجاگر کیا۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول